سعودی وژن 2030 کے تحت سمارٹ مکہ ہیکاتھون انیشیٹو کا آغاز

بدھ 30 جولائی 2025 17:39

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے سرکاری و نجی شعبے کے تعاون سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت سمارٹ مکہ ہیکاتھون اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اقدام کا مقصد مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بہتر بناتے ہوئے رہائشیوں اور زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔رائل کمیشن اتھارٹی نے کہا کہ یہ اقدام مختلف مراحل پر مشتمل ہو گا جس کا ابتدائی مرحلہ مصنوعی ذہانت کے پروگراموں کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ سمارٹ سلوشنز کو جلد قابل عمل بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :