ورلڈ بینک، کمبوڈیا کے تعلیمی منصوبے کے لیے 105 ملین ڈالر منظور

یہ منصوبہ میعارتعلیم بلند کرنے ، بچوں کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا

پیر 1 ستمبر 2025 14:46

ورلڈ بینک، کمبوڈیا کے تعلیمی منصوبے کے لیے 105 ملین ڈالر منظور
نوم پنھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)ورلڈ بینک نے کمبوڈیا میں تعلیم کے فروغ کے لیے 105 ملین امریکی ڈالر امداد کی منظوری دے دی ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اس رقم میں 100 ملین ڈالر بطور قرض اور 5 ملین ڈالر بطور گرانٹ شامل ہیں، منصوبے کا مقصد ملک بھر میں 17 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ یہ امداد بنیادی خواندگی و حساب کتاب کی مہارتوں کو بہتر بنانے، ابتدائی بچپن کی تعلیم اور نگہداشت کی سہولیات میں توسیع، اساتذہ کی تربیت، سکولوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور تعلیمی نظام کی مثر نگرانی مضبوط بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

یہ منصوبہ کمبوڈیا میں تعلیم کا معیار بلند کرنے اور بچوں کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔