انڈونیشیا میں احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش، 5 افراد ہلاک

پیر 1 ستمبر 2025 14:40

انڈونیشیا میں احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش، 5 افراد ہلاک
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)انڈونیشیا میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔مظاہرین نے پارلیمنٹ کے نزدیک جمع ہوکر تھوڑ پوڑ اور جلا گھیرا کیا، پارلیمنٹ کی عمارت کو بھی آگ لگادی۔ آگ لگنے کے باعث عمارت میں پھنسے کئی مظاہرین نے کود کر جان بچائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔علاوہ ازیں حکام نے کشیدگی والے علاقوں میں فوج طلب کرلی۔یاد رہے کہ انڈونیشیا کے صدر نے چین کا دورہ بھی منسوخ کردیا جس کے بعد انہوں نے ایس سی او اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چینی صدر سے معذرت کرلی۔ملک میں جاری مظاہروں کے بعد صدر پرابوو سوبیانتو نے قانون سازوں کی مراعات کم کرنے اور کچھ پارلیمانی پالیسیوں کو واپس لینے کا اعلان کیا لیکن طلبا تنظیموں نے آج احتجاج کی کال برقرار رکھی ہے۔