موٹروے ایم نائن پرمسافروین کے حادثے میںایک مسافر جاں بحق ،5زخمی

بدھ 30 جولائی 2025 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)نوری آبادکے قریب موٹروے ایم نائن پرمسافروین کے حادثے میںایک مسافر جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سائوتھ زون کے مطابق جوکھیا موڑ نوری آباد کے قریب موٹروے ایم نائن پر مسافر وین ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی،حادثے میں ایک مسافرجاںبحق جبکہ5زخمی ہوگئے۔وین حیدرآباد سے کراچی آ رہی تھی،موٹروے پولیس ودیگر ریسکیو ادارے بروقت موقع پر پہنچے اور متاثرین کو ریسکیو کیا۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سائوتھ زون سب انسپکٹر قیصر نیازی کے مطابق زخمیوںکو فوری طور پرقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا