لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، کمشنر نصیرآباد

بدھ 30 جولائی 2025 18:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف حکومتی ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں اور طبی سہولیات کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سینٹرز میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی حاضری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،تمام طبی مراکز میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی بروقت فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی اور پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے ضلع بھر میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ڈی ایچ او،ایم ایس اور ڈی ایس ایم ایک پیکج پر رہ کر مفاد عامہ میں اقدامات کریں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے اس حوالے سے غفلت کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے، حکومتی احکامات کو عملی جامع پہنانے کے لیے ڈویڑنل انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :