چینی کی طلب اور رسد کی تسلسل سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

بدھ 30 جولائی 2025 18:51

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے ریل بازار میں کریانہ شاپس پر چینی کے ریٹس کی چیکنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں چینی کا مناسب سٹاک موجود ہے اور کسی قسم کی شارٹیج نہیں، حکومتی ہدایات کے مطابق 173 روپے کلو کے ریٹس پر چینی عوام کو فراہم کی جا رہی ہے، چینی کی طلب اور رسد کی تسلسل سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس مہنگے چینی فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں، چینی کی ذخیرہ اندوزی اور اوور چارجنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید، اور انجمن کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کریانہ شاپس کے مالکان کو نوٹیفائیڈ ریٹس پر چینی کی عوام کو فراہمی کی فراہمی کے سلسلہ میں ہدایات دیں۔

انجمن کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید چینی کی طلب اور رسد کے لیے اقدامات بارے تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ گاؤں دیہات لیول پر بھی صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار مثالی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :