ڈپٹی کمشنرمظفرآباد کی زیرصدارت اجلاس، غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم

بدھ 30 جولائی 2025 20:11

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ریاستی کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس ،تعمیرات عامہ شاہرات، میونسپل کارپوریشن، ترقیاتی ادارہ مظفرآباد، لینڈیوزپلاننگ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ مظفرآباد شہر اور گردونواح کی مین شاہراؤں،لنک روڈزاورنالہ جات پر کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کیا جانا مقصود ہے۔

جس کیلئے ضلع ہذا کو 5زونز میں تقسیم کرتے ہوئے مجسٹریٹ صاحبان، پولیس، تعمیرات عامہ شاہرات،میونسپل کارپوریشن، ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی مامورگی عمل میں لائی گئی ہے۔مین شاہرات،لنک روڈز اورنالہ جات کے اردگردہونے والی تجاوزات کے نقشہ جات، تفصیل بذریعہ لینڈیوزپلاننگ بھی حاصل کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف آپریشن مرحلہ وار ہوگا جس میں ابتدائی طور پر( ریڑھی،تھڑا جات،بل بورڈز، دکانات کے باہر ڈسپلے بورڈز،تھڑا جات) کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مربوط طریقہ کار سے مین شاہراؤں،لنک روڈز اور ندی نالوں کے اردگرد ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کی مسمارگی کی جائے گی۔ایسے اشخاص جنہوں نے مین شاہرات، ندی نالوں کے اردگرد تجاوزات ،غیرقانونی تعمیرات کررکھی ہیں کو آگاہ کیاجاتا ہے کہ وہ خود تجاوزات ختم کر دیں بصورت دیگر قانون کا شکنجہ جکڑ میں لے گا۔

متعلقہ عنوان :