پاک بھارت میچ منسوخی، شاہد آفریدی کی تصویر وائرل

لائن کنگ سے موازنہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 31 جولائی 2025 17:32

پاک بھارت میچ منسوخی، شاہد آفریدی کی تصویر وائرل
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جولائی2025ء ) بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025ء کے سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا، جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی موجودگی کے سبب ڈبلیو سی ایل 2025ء کے سیمی فائنل سے بھارت کی دستبرداری کے بعد صارفین نے پاکستانی سابق کپتان کا موازنہ لائن کنگ سے کر دیا۔

(جاری ہے)

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو و تصویر خوب وائرل ہو گئی، وائرل ویڈیو میں بھارتی کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے واپس جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسی ویڈیو کے اختتام پر پویلین میں کھڑے شاہد آفریدی بھارتی کھلاڑیوں کی واپسی کے مناظر کا مشاہدہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس موقع پر لی گئی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
مذکورہ تصویر میں شاہد آفریدی کچھ اس انداز میں پویلین میں کھڑے ہیں کہ ان کے صارفین ان کا موازنہ لائن کنگ سے کر رہے ہیں۔