لیجنڈز لیگ: بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار، شاہد آفریدی کا بیان وائرل

سیاست سے بڑھ کر جوش و ولولہ، شائقین مختلف رنگوں کی جرسیاں پہن سکتے ہیں لیکن کھیل اور لیجنڈز انہیں متحد کرتے ہیں : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 31 جولائی 2025 11:13

لیجنڈز لیگ: بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار، شاہد آفریدی کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جولائی 2025ء ) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھیل اور لیجنڈز شائقین کو متحد کرتے ہیں۔ 
شاہد آفریدی کی موجودگی کے سبب ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والے انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے اب سیمی فائنل میں بھی گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

 
اس حوالے سے ڈبلیو سی ایل انتظامیہ کی تصدیق بھی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق پاکستان نے فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 
بھارت کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے بعد بوم بوم آفریدی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھارتی شائقین کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

 
انسٹا سٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہد آفریدی بھارتی شائقینِ کرکٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آ رہے ہیں۔ 
انسٹا سٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہد آفریدی بھارتی شائقینِ کرکٹ سے ہاتھ ملاتے، ان کے ساتھ تصاویر بنواتے اور انہیں آٹوگراف دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 
انہوں نے انسٹا سٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ سیاست سے بڑھ کر جوش و ولولہ، شائقین مختلف رنگوں کی جرسیاں پہن سکتے ہیں لیکن کھیل اور لیجنڈز انہیں متحد کرتے ہیں۔