ْسوات ،انسانی سمگلنگ، بچوں سے مزدوری ودیگر سنگین مسائل کیخلاف جاری اقدامات کا جائزہ اجلاس

قانون کے موثر نفاذ ،بین المحکماتی ہم آہنگی کے ذریعے متاثرہ افراد کو بروقت مدد فراہمی کیلئے تمام ادارے قریبی تعاون کو فروغ دیں، کمیٹی اراکین

بدھ 30 جولائی 2025 20:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)سوات میں انسانی سمگلنگ، بچوں سے مزدوری اور جبری مشقت جیسے سنگین مسائل کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس/ریلیف و ہیومن رائٹس)سید نعمان علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ سماجی بہبود، چائلڈ پروٹیکشن، لیبر، پولیس، پبلک پراسیکیوشن اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے ضلعی منیجر سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ان مسائل سے نمٹنے کے لیے جاری سرگرمیوں، پالیسیوں پر عملدرآمد، درپیش چیلنجز اور متاثرہ افراد کی بحالی و معاونت پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے آپس میں قریبی تعاون کو فروغ دیں تاکہ قانون کا موثر نفاذ اور بین المحکماتی ہم آہنگی کے ذریعے متاثرہ افراد کو بروقت تحفظ و مدد فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :