چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف درخواست دائرہ اختیار کی بنیاد پر مسترد

بدھ 30 جولائی 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف کیس میں دائرہ اختیار نہ ہونے کے نکتے پر درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت سے جاری تفصیلی فیصلہ میں عدالت کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان سے متعلق درخواست سننے کا دائرہ اختیار نہیں ہے،میرٹ پر عدالت کوئی آبزرویشن نہیں دی رہی،درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔