وزیر ٹرانسپورٹ کی ندا صالح کو اوورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کا اعزاز حاصل کرنے پرمبارکباد

بدھ 30 جولائی 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ندا صالح کو اوورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کا اعزاز حاصل کرنے پر شاباش اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں جدت کے ساتھ ہمت کے سنہرے باب کا آغاز بھی ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وزیر اعلیٰ کا وژن ہی تھا کہ جس کی بدولت ہزاروں خواتین اسٹوڈنٹس نے الیکٹرک بائیکس کو اپنی ذاتی سواری اور سفر کا ذریعہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ٹیکسی سکیم میں بھی خواتین ڈرائیورز کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے، ندا صالح جیسی باہمت اور تعلیم یافتہ خواتین ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خواتین کیلئے کتنے زبردست مواقع ہیں، اس کی ایک بہترین مثال سب کے سامنے ہے، بہت جلد سڑکوںپر خواتین ای ٹیکسی کے ذریعے بھی باعزت روزگار کماتی نظر آئیں گی۔