راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ میں بزرگ شہری جاں بحق

جمعرات 31 جولائی 2025 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) راولپنڈی پشاور روڈ پر واقع رافع مال کے سامنے ٹریفک حادثہ میں 70سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بزرگ شہری پیدل سڑک کراس کر رہا تھاکہ ایک تیز رفتار گاڑی نے بزرگ شہری کو کچل دیا۔موقع پر موجود لوگوں کے مطابق بزرگ شہری سڑک کراس کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی(سوزوکی)نے ٹکر ماردی ، ایمرجنسی وہیکل موقع پر پہنچی تاہم اس وقت تک بزرگ شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو چکی تھی۔جس کے بعد لاش کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔