بیلجیئم کا اردنی فضائی امدادی منصوبے میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 31 جولائی 2025 08:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) بیلجیئم نے اردنی فضائی امدادی منصوبے میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ العربیہ کے مطابق بیلجیئم نےاعلان کیا ہے کہ وہ اردن کی جانب سے ترتیب دی گئی اس سکیم میں شامل ہو رہا ہے جس کے تحت غزہ میں فضائی ذرائع سے انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ قحط کے دہانے پر کھڑا ہے۔

بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ دفاع کے مطابق ایک بلجیم طیارہ طبی آلات اور غذائی اشیاء کے ساتھ جلد اردن روانہ ہو گا۔ امدادی سامان کی مالیت تقریباً چھ لاکھ یورو (یعنی 6 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر) ہے اور یہ طیارہ عمان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فضائی امدادی کارروائیوں کے لیے تیار رہے گا۔