اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیلی انسانی حقوق گروپ بیتسلیم

جمعرات 31 جولائی 2025 09:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) انسانی حقوق کے اسرائیلی گروپ بیتسلیم نے بھی غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے اور اس امتناعی تصور کو ختم کر دیا ہے کہ کوئی اسرائیلی اپنے ملک یا فوج کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی پر زبان نہیں کھولے گا۔العربیہ کے مطابق انسانی حقوق گروپ "بیتسلیم " اور "فزیشیئن فار ہیومن رائٹس" نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ نیز اسرائیل یہ کارروائیاں مربوط طریقے سے کر رہا ہے۔اسرائیلی انسانی حقوق گروپ بیتسلیم کے بین الاقوامی ڈائریکٹر سریط مائیکل نے کہا رپورٹ میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قانونی، سماجی خطرات کے علاوہ میڈیا سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رپورٹ میں ان خطرات کو کم سے کم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔