سرگودھا ،اشتہاری بورڈز کا ٹیکس وصول کرنے پر ٹھیکیدار اور کارندوں کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 31 جولائی 2025 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)سرگودھا شہر میں اشتہاری بورڈز کا ٹیکس ضلع کونسل ٹھیکیدار کے وصول کرنے پر پی ایچ اے نے ٹھیکیدار اور اس کے کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کا ٹھیکیدار اور اس کے کارندے شہری علاقہ میں اشتہاری بورڈز کا ٹیکس وصول کر رہے تھے جس کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے اپنی حدود میں ڈسٹرکٹ کونسل کیایڈورٹائزمنٹ فیس غیر قانونی طور پر وصول کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارورائی کا فیصلہ کیا اور ڈی پی او محمد صہیب اشرف کو تحریری درخواست دی جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے پی ایچ اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکنگ علی حسن کی مدعیت میں ضلع کونسل ٹھیکیداریوسف شاہ اور اس کے کارندوں ملک فیاض، ندیم آفتاب کے خلاف زیر دفعہ 420ت پ مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :