محکمہ جنگلات یوٹی فاریسٹ ڈویژن مظفرآباد کے زیر اہتمام 74 ہزار مکعب فٹ لکڑ ی نیلام

جمعرات 31 جولائی 2025 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)محکمہ جنگلات کی شاندار میزبانی میں تاریخ ساز نیلامی،محکمہ جنگلات یوٹی فاریسٹ ڈویژن مظفرآباد کے زیر اہتمام ہونے والی 74 ہزار مکعب فٹ لکڑ ی کو نیلام کر دیا گیا،نیلامی میں حصہ لینے والے جملہ ٹھیکے داران نے محکمہ جنگلات کے اس اقدام کو منفرد قرار دیا،شہریوں کی جانب سے محکمہ جنگلات کو اس تاریخ ساز نیلامی پر خراج تحسین پیش کیاگیا، کامیاب نیلامی کاکریڈٹ سیکرٹری جنگلات سردار انصر یعقوب خان اور ناظم جنگلات مظفرآباد سرکل میر نصیر احمد کو جاتاہے ،مظفرآباد کی تاریخ میں محکمہ جنگلات لکڑی کی شفاف نیلامی کا انعقاد کرکے محکمہ کی کارکردگی کو چار چاند لگا رہا ہے گزشتہ روز یوٹی ڈویژن کے زیر اہتمام ناظم جنگلات میر نصیر مہمانوں اور ٹھکیداران سمیت شرکاء نیلامی کے لئے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے پنکھوںکے ساتھ مشروبات سے تواضع کی گئی شرکاء نے ان انتظامات پر محکمہ جنگلات کے اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ جنگلات یوٹی فاریسٹ ڈویژن مظفرآباد کے زیر اہتمام ہونے والی 74 ہزار مکعب فٹ لکڑ ی کو نیلام کر دیا گیا۔نیلامی میں از قسم دیودار، کائل، فر کی ناکارہ اور سمگلنگ میں ضبط شدہ لکڑی کو نیلام کرتے ہوئے کروڑوںمالیت کا ریونیو اکٹھا کرلیا، جس سے سرکاری خزانہ کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا ہے ناکارہ اور غیر معیاری لکڑی کی نیلامی کی نگرانی ناظم جنگلات مظفرآباد سرکل میر نصیر احمد نے کی، مہتمم جنگلات یوٹی فاریسٹ ڈویژن سید عصمت حسین شاہ سبزواری، رینج آفیسر یوٹی ڈویژن محمد سلیم اعوان نے جملہ امور کی نگرانی کی۔

نیلامی کی نگرانی ناظم جنگلات مظفرآباد سرکل نے کی، اس موقع پر مہتمم جنگلات عصمت شاہ نے کہا کہ شہر مظفرآباداور اس کے گرد و نواح میں زیر تعمیر مکانوں کی تعمیر کے لئے شہریوں کو آسان شرائط پر لکڑی فراہم کی جارہی ہے، تاہم شہریوں کی ضرورت سے زائد اور منڈیوں میں پڑے پڑے گلنے سڑنے سے لکڑ بوسیدہ ہونے سے محکمہ جنگلات کو نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے بروقت لکڑی کو گلنے سڑنے سے قبل ہی نیلام کرکے محکمہ کو نقصان سے بچایا جارہاہے، اور اس نیلامی سے شہری بھی مستفید ہورہے ہیں، شہری تعاون کریں تو محکمہ جنگلات سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہاہے اگر محکمہ مذید حکمت عملی اختیار کرے تو آنے والے وقت میں اس سے بھی بڑھ کر ریاستی خزانہ کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے ، ہونا یہ چاہیے کہ جب بھی پچاس ہزار کے قریب لکڑی منڈی میں موجود ہو تو نیلامی کا اہتمام کر دیا جائے تاکہ لکڑی بروقت نیلام ہو اور اچھی قیمت میں فروخت ہونے سے ریاستی خزانہ کو بھاری ریونیو مل سکتا ہے سال ہا سال پڑ ے رہنے کے باعث لکڑی کے گل سڑنے کی وجہ سے محکمہ کو کروڑوں کا نقصان ہوتاہے ووڈ انڈسٹریزمالکان کو کمرشل بنیادوں پر مختص کوٹہ مہیا کیا جارہا ہے ۔

شرکاء نیلامی نے پہلی بار انتہائی خوشگوار ماحول میں نیلامی کا انعقاد کرنے پر بالخصوص سیکرٹری جنگلات سردار انصر یعقوب خان، ناظم جنگلات میر نصیر احمد ودیگر سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات میں اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ، محکمہ اپنی استطاعت کے مطابق جیسے بھی اقدامات کررہا ہے وہ خراج تحسین ہیں ۔

متعلقہ عنوان :