ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و ہیومن رائٹس اسد لودھی کی زیر صدارت اسٹیک ہولڈرز اور ریفرل پارٹنرز کا اہم کوآرڈینیشن اجلاس

جمعرات 31 جولائی 2025 13:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل کی خصوصی ہدایات پر مانسہرہ میں اسٹیک ہولڈرز اور ریفرل پارٹنرز کا ایک اہم کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و ہیومن رائٹس مانسہرہ اسد لودھی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، افغان مہاجرین کے نمائندگان، محکمہ تعلیم، صحت، سماجی بہبود، میڈیا اور ضلع میں فعال مختلف قومی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلعی سطح پر مختلف محکموں اور تنظیموں کے مابین موثر رابطہ کاری اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام شرکاءنے ریفرل پاتھ وے کو مضبوط بنانے، عوامی مسائل کے فوری حل اور خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :