ٹریفک قوانین میں تبدیلیاں، کم سے کم جرمانہ 2 ہزار ، زیادہ سے زیادہ 20ہزار ہوگا، سمری جلد کابینہ کو بھجوائی جائیگی

ہر خلاف ورزی پر 2سے لیکر 4پوائنٹس کی کٹوتی ،سالانہ 20پوائنٹس کی خلاف ورزیوں پر لائسنس معطل ہوگا‘حکام

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:51

ٹریفک قوانین میں تبدیلیاں، کم سے کم جرمانہ 2 ہزار ، زیادہ سے زیادہ 20ہزار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار ، قوانین کی خلاف ورز ی پر اب لائسنس معطل ،بھاری جرمانے ہوں گے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری حتمی مراحل میں پہنچ گئی، سمری کی تمام اداروں سے منظوری ، اب کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی، 25مختلف خلاف ورزیوں پرکم سے کم جرمانہ 2ہزار مقرر کر دیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانے 20ہزار تک ہوں گے ۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہر خلاف ورزی پر 2سے لیکر 4پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی جائے گی،سالانہ 20پوائنٹس کی خلاف ورزیوں پر لائسنس 2ماہ سے 1سال کے لئے معطل ہوگا، موجودہ 100سے 500روپے تک کی خلاف ورزیوں پرجرمانہ وصول کیا جارہاہے۔صرف 5خلاف ورزیوں پر عدالتی احکامات پر 2ہزار تک جرمانہ کیا جارہا ہے، اوورسپیڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 20ہزار وصول کیا جائے گا، اوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی پر 4پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔

(جاری ہے)

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2ہزار سی15ہزار تک جرمانہ ہوگا، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی،اوور لوڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 15ہزار تک ہو گا۔ٹریفک حکام کے مطابق اوورلوڈنگ کرنے پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی،ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2ہزار سے 15ہزار تک ہو گا، ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی،ریش ڈرائیونگ پر جرمانہ 3ہزار سے 15ہزار ہوگا،4پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی، پریشر ہارن پر2ہزار سی10ہزار جرمانہ اور 2پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری جلد کابینہ میں پیش کی جائے گی، کابینہ کی منظوری کی بعد پنجاب بھر میں عملدرآمد شروع کرایا جائیگا۔مینوئل چالاننگ ختم کر کے ای چالاننگ سسٹم حتمی مراحل میں ہے،قوانین پر عملدرآمد کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :