کینیڈا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مشروط رضامند

ْ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس کوانعام ملے گا، وائٹ ہائوس کا ردعمل

جمعرات 31 جولائی 2025 14:15

اوٹاا/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)کینیڈا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مشروط رضامند ہوگیا۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ستمبر میں یواین جنرل اسمبلی سیشن میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ ہے۔انہو ں نے کہا فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔

کینیڈا کے اعلان پر وائٹ ہاوس عہدیدار کا ردعمل بھی آگیا۔وائٹ ہاوس عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس کوانعام ملے گا، صدر ٹرمپ نہیں سمجھتے کہ انہیں انعام دیا جانا چاہیے۔ادھر اسرائیل نے فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا۔اسرائیل کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا اقدام حماس کے لیے انعام ہوگا۔