ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب کی زیر صدارت کیش لیس معیشت سے متعلق اجلاس، نقدی کے بغیر معیشت کے فروغ میں تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 31 جولائی 2025 14:20

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے فروغ کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے نمائندگان، تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور مقامی دکانداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد ضلع تورغر کو جدید مالیاتی نظام کی طرف گامزن کرتے ہوئے نقدی کے بغیر لین دین کو فروغ دینا تھا تاکہ عوام کو آسان، محفوظ اور شفاف مالی سہولیات میسر آ سکیں۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگی کے فوائد، استعمال کے طریقہ کار اور اس حوالہ سے درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تمام شرکاءنے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور کیش لیس معیشت کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :