امریکی صدر اکتوبر میں آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

جمعرات 31 جولائی 2025 15:00

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکتوبر میں ہونے والے آسیان ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ بات ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نےپارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اکتوبر میں ہونے والے آسیان ممالک کے 47ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی ٹیرف ڈیل کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا اور ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ ہماری ملک کی معیشت میں مدد کرے اور بوجھ نہ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :