امریکی بحریہ کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

امریکی طیارے کو حادثہ سینٹرل کیلیفورنیا کے لیمور نیول ایئر اسٹیشن پر پیش آیا

جمعرات 31 جولائی 2025 15:10

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکی طیارے کو حادثہ سینٹرل کیلیفورنیا کے لیمور نیول ایئر اسٹیشن پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

گرنے والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔گرنے والے ایف 35 کی قیمت 10 کروڑ ڈالر ہے اور دنیا کے 17 ممالک میں زیرِ استعمال ہے۔یہ ایف 35 کا اس سال ہونے والا دوسرا حادثہ ہے، اس سے قبل امریکی فضائیہ کا ایک ایف 35 ایلسن ایئرفورس بیس پر گر کرتباہ ہوگیا تھا، گزشتہ حادثے میں بھی پائلٹ بروقت جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :