سعودی عرب کی ڈیجیٹل اکانومی ایک سال میں 495 ارب ریال تک پہنچ گئی، وزیر اطلاعات

جمعرات 31 جولائی 2025 15:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ مملکت کی ڈیجیٹل اکانومی میں زبردست ترقی ہوئی ہے جس کے باعث 2024 میں ڈیجیٹل اکانومی 495 ارب ریال تک پہنچ گئی اور مملکت کے جی ڈی پی میں اس کا شیئر 15 فیصد تک ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سرکاری اداروں کی پریس بریفنگ میں کہا کہ قومی میڈیا سٹریٹجی پرکام جاری ہے جسے باضابطہ طورپر جلد لانچ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی میڈیا ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی سعودی میڈیا فورم کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں جو عالمی سطح پر مستقبل کے ٹولز کے ساتھ میڈیا کی ترقی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔