سارہ ایرانی اورجسمین پاولینی پر مشتمل جوڑی کا کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز

جمعرات 31 جولائی 2025 16:00

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاولینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاولینی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی بیانکا جولی فرنینڈز اور اپنی ہم وطن جوڑی دار لیلہ اینی فرنینڈز پر مشتمل میزبان جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاولینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیانکا جولی فرنینڈز اور اپنی ہم وطن جوڑی دار لیلہ اینی فرنینڈز پر مشتمل میزبان جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :