بھارت کو کھیلوں میں ایک اور ہزیمت کا سامنا

ہفتہ 2 اگست 2025 17:35

بھارت کو کھیلوں میں ایک اور ہزیمت کا سامنا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)بھارت کو کھیلوں میں ایک اور ہزیمت کا سامنا، پاکستان کی بھارت کیخلاف سپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت، پاکستان کے محمد خالد محمود بھارتی حریف کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں ہونیوالے ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہونیوالے انتخابات میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود بھارتی حریف اجے سنگھ کو 9کے مقابلے میں 18ووٹ سے ہرا کر کامیاب ہوئے جو ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد کا سبب بھی ہے۔

ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ نے اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوے کہاکہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے،پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے، خالد محمود کا انتخاب پاکستان کے مثبت امیج اور اسپورٹس ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔