امریکی بحریہ کا ایف 35 جیٹ گر کر تباہ، پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب

جمعرات 31 جولائی 2025 16:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) امریکی بحریہ کا ایف 35 جیٹ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی نیوی کے بیان کے مطابق اُس کا ایک ایف 35 لڑاکا طیارہ وسطی کیلیفورنیا میں نیول ایئر سٹیشن لیمور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے جہاز سے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

’شام ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔فریسنو کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی ریسکیو سروس کا عملہ جائے وقوعہ پر پائلٹ کی مدد کے لیے پہنچا جبکہ مقامی ’کال فائر‘ کے محکمے کے اہلکار بھی علاقے میں پہنچے۔بحریہ نے کہا ہے کہ یہ طیارہ سٹرائیک فائٹر سکواڈرن VF-125 کو فراہم کیا گیا تھا جس کو ’رف رائڈرز‘ کہا جاتا ہے۔ حادثے کے شکار ہونے والے جیٹ کی قیمت تقریباً 100 ملین ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :