رینجرز و پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

جمعرات 31 جولائی 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)رینجرز اور پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹان اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ہوئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کے اغوا میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا گروہ 20 سے 25 ڈکیتوں پر مشتمل ہے۔ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں کراچی کے مختلف تھانہ جات کو مطلوب تھے۔