کھیل ہرعمر کے افراد کی جسمانی و ذہنی نشوونما کیلئے ناگزیر ہے، میاں انصار محمود

جمعرات 31 جولائی 2025 18:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) چیف فنانشل آفیسر میپکو میاں انصار محمود نے کہا ہے کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہے، میپکو سپورٹس کمپلیکس میں جاری صحت مند سرگرمیاں نہ صرف خوشگوار ماحول کو فروغ دے رہی ہیں بلکہ ملازمین اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میپکو سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پہلے انٹرنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران بطور مہمان خصوصی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن جیسے کھیل افسران اور نوجوان کھلاڑیوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس اور کارکردگی میں بھی بہتری لا رہے ہیں۔ میپکو انتظامیہ ہمیشہ سے کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی حامی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔تقریب میں میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل منیجر ٹیکنیکل انجینئر چوہدری خالد محمود اور ایگزیکٹو انجینئر عمران عمر لودھی نے آفیسرز کے نمائشی ڈبل بیڈمنٹن میچ میں حریف ٹیم کو شکست دی۔

متعلقہ عنوان :