قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے نئے سیکیورٹی ادارے کی خدمات حاصل کرلیں

جمعرات 31 جولائی 2025 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے نئے سیکیورٹی ادارے کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر کچھ مخصوص افراد یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہسپتال سے سیکیورٹی عملہ کو زبردستی نکالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ اس عمل کی تردید کرتی ہے اور یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے نئے سیکیورٹی ادارے کو ایسی کوئی ہدایات نہیں دی ہیںبلکہ نئے سیکیورٹی ادارہ کو موجودہ عملہ جانچنے کا کہا ہے اور مذکورہ سیکیورٹی ادارہ بھرتی میں خودمختار ہے اور عملہ اگر سیکیورٹی کے بنائے گئے اصولوں پر کام نہ کرے تو متعلقہ سیکیورٹی ادارہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مجاز ہے۔

یہاں یہ بات ضروری ہے کہ نیا سیکیورٹی ادارہ میرٹ پر آیا ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے نئے سیکیورٹی ادارے کو ہدایات دی ہیں کہ ہسپتال کی سیکورٹی کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے ۔مزید براں سوشل میڈیا پر مخصوص لوگ منفی تاثر دیتے ہوئے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہسپتال انتظامیہ اس عمل پر قانونی کاروائی محفوظ رکھتی ہے۔