اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سریاب میں معصوم بچیوں کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 31 جولائی 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سریاب میں معصوم بچیوں کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہواتورکن صوبائی اسمبلی آغا عمر احمد زئی نے سریاب قمبرانی روڈ پر کم سن بچیوں کے قتل کے واقعہ سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کامطالبہ کیاتاہم اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔