سوات، تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

جمعرات 31 جولائی 2025 19:55

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ ایک دوسرے واقعے میں موٹر کار کی رکشے کو ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد موٹر کار ڈرائیور جائے وقوعہ سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔