غلہ منڈی شیر گڑھ کے آڑھتی کو پولیس پر حملہ ، دہشتگردی

سال قید سخت،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا،باپ ،بھائی،دوست بری

جمعرات 31 جولائی 2025 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خاں نے پولیس سے تصادم، دہشت گردی کے مقدمہ میں شیر گڑھ کے آڑھتی شہزاد اشرف کو 17سال قید سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی،عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی،جبکہ عدالت نے دیگر ملزموں محمدیوسف، محمداشرف اور سہیل اشرف کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 31جولائی 2024کو پولیس نے آڑھتی مصطفی آباد روڈ شیر گڑھ غلہ منڈی میں اقدام قتل مقدمہ کے نامزد ملزموں اشرف، شہزاد اشرف، سہیل اشرف کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔تاہم پولیس نے گھیرا ڈال کر ملزموں کو گرفتارکرلیا۔پولیس سب انسپکٹر محمدمجاہد کی مدعیت میں پولیس شیر گڑھ نے مقدمہ 149, 148, 440, 324, 186, 353، 337ایف (1)، 337(2) ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کرلیا تھا ۔ عدالت نے 324میں 5سال قید سخت 50ہزار جرمانہ ، 353میں ایک سال قید ، 186میں ایک سال قیدسخت، 7انسداددہشت گردی ایکٹ میں دس سال قید سخت اور 50ہزار جرمانہ کی سزائیں سنائیں۔ تمام سزائیں بیک وقت شروع ہوں گی۔