انسداددہشتگردی عدالت نےپی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مختلف احتجاج پر درج مقدمات میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

جمعرات 31 جولائی 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نےپی ٹی آئی قیادت اور راہنماوں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور مختلف احتجاج پر درج مقدمات میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جمعرات کے روز سماعت کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی و دیگر کیجانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر۔

کی گئیں جوعدالت نے منظور کر لیں، عدالت غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی کو نوٹسز بھی جاری اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی گئی، تھانہ بہارہ کہو کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس پر کوئی کاروائی نہ ہوسکی اورسماعت 4 اگست تک ملتوی کردی گئی، 26 نومبر احتجاج پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت نے مسلسل غیر حاضر ملزمان کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئےغیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، دوران سماعت کیس کے حوالے سے فرانزک رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی،عدالت نے26 نومبر تھانہ کوہسار کے مقدمہ کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ کوہسار سیکرٹریٹ و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔