بلوچستان ،صوبائی وزیر ایریگیشن کے بیٹے کی بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے سیکورٹی گارڈز کیساتھ ہاتھا پائی بدتمیزی

جمعرات 31 جولائی 2025 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) بلوچستان کے صوبائی وزیر ایریگیشن کے بیٹے اور اس کے گن مین کے طرف سے بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے سیکورٹی گارڈز کے ساتھ ہاتھا پائی بدتمیزی اور گالم گلوچ کے بعد بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن نے بلوچستان سول سیکریٹریٹ نے احتجاجاً تمام گیٹوں کو بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد صوبائی وزرا و صوبائی سینئر وزیر P&D میر ظہور بلیدی اور پارلیمانی سیکریٹری S&GAD انجینئر مجید بادینی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اقبال شاہ نے باقاعدہ صوبائی وزرا اور صوبائی وزیر ایریگیشن میر صادق عمرانی کے بیٹے کے ہمراہ بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے آفس میڑھ لے کر آئے۔

بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ یونس زہری جنرل سیکریٹری حاجی قائم خان کاکڑ کابینہ کے اراکین نے ان کا بلوچی میڑھ کو قبول کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیااور بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے ملازمین اور صوبائی وزیر کے بیٹے کو خوش کرکے دونوں کو شیرو شکر کردیئے۔اس موقع پر بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ ایڈیشنل سیکریٹری حمزہ زہری و دیگر موجود تھے۔