ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایل ڈی اے کے مختلف ونگز کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جمعہ 1 اگست 2025 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل ڈی اے کے مختلف ونگز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے اہداف بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹائون پلاننگ ونگز کو غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی اور کہاکہ ٹائون پلاننگ کے تمام افسران فیلڈ میں جامع پلاننگ کے ساتھ آپریشن کریں،کمرشل فیس اور غیر قانونی کمرشل پیلنٹی کی ریکوری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ چیف ٹائون پلانرز اپنے اپنے ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے بلا امتیاز آپریشن یقینی بنائیں، رہائشی و کمرشل بلڈنگ پلان کی آن لائن منظوری کے پراسس کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر آکشن کو رواں مالی سال کے آکشن اور قرعہ اندازی کے لیے پورے سال کا کیلینڈر مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹائون کے پلاٹوں کی نیلامی کے لیے پرپوزل پر کام کیا جائے، جناح مارکیٹ ٹائون شپ کی طرز پر سبزہ زار میں واگزار کرائی گئی جگہ پر پرپوزل بنایا جائے۔

اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی اور ایوینو ون کے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹائون پلانرز، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر آکشن اور ڈائریکٹر فنانس نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :