پی ٹی آئی رہنمائوں حافظ فرحت عباس ، علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جمعہ 1 اگست 2025 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں نامزد تحریک انصاف کے رہنماوں حافظ فرحت عباس اور علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانتوں میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے جمعہ کوکیس کی سماعت کی، حافظ فرحت عباس کے خلاف جناح ہاوس، عسکری ٹاور، جناح ہاوس کے باہر گاڑی جلانے اور راحت بیکری کے باہر جلا ئوگھیرائو سمیت چار مقدمات درج ہیں، جب کہ علی امتیاز وڑائچ پر جناح ہائوس جلائو گھیرائو کے ایک مقدمے میں عبوری ضمانت دائر کی گئی ہے۔