ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کا سرکل لاہور میں پولیس افسران کیساتھ اجلاس

جمعہ 1 اگست 2025 12:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد نے سرکل لاہور میں ڈی ایس پی کے دفتر پولیس افسران کیساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پولیس کے مطابق اجلاس میں ایس ڈی پی او سرکل لاہور اے ایس پی محمد نعمان،ایس ایچ او تھانہ لاہور الطاف خان،ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر گوہر خان،ایس ایچ او تھانہ یارحسین فضل نعیم خان اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

دوران اجلاس ڈی پی او صوابی نے ہر تھانہ کی جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں ،انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں/ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسو کیا جائے۔ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کریں مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں اور پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرئے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔