میرپور،پولیس کی بھاری نفری کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز کیخلاف کاروائیاں

جمعہ 1 اگست 2025 13:12

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)میرپور ایس ایچ او تھانہ پولیس نیوسٹی چوہدری ارشد محمود کی ہمراہ نفری منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز کیخلاف کاروائیاں پہلی کاروائی میں ہمراہ نفری وحیدمراد تفتیشی افسر۔ راجہ اختر محمود ہیڈکنسٹیبل۔رانا فہد۔

(جاری ہے)

صغیر قریشی DFC. کے کاروای کرتے ہوے ریاض حسین شاہ ولد سید حسین شاہ قوم سید ساکن سیکٹر A نیوسٹی میرپور کو شراب کے نشے میں دھت گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پر منشیات فروش آصف علی ولد علی احمد قوم جرال ساکن سیکٹر F نیوسٹی میرپور کو گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 11/25 امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا دوسری کاروای میں ایس ایچ او نیوسٹی محمد ارشد چوہدری نے ہمراہ نفری ملک صابر حسین سب انسپکٹر ۔

ملک شوکت تفتیشی افسر۔ صغیر قریشی DFC تھانہ نیوسٹی میرپور کے ہمراہ کاروای کرتے ہوے ارشد محمود ولد انور محمود ساکن سییکٹر C4 محلہ آرایاں میرپور کے قبضہ سے ایک عدد پستول 30 بور معہ میگزین 7 دانہ راوند برآمد کرتے ہوے زیر دفعہ 15 ضمن 2AA کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوے مزید تفتیش کا آغاز کردیا عوامی و سماجی حلقوں کا پولیس تھانہ نیوسٹی میرپور کی کاروایوں پر اظہار اطمینان پولیس کو زبردست خراج تحسین-