Live Updates

پاکستان سفارتی محاذ پر پوری دنیا کے نقشے پر اپنی مضبوط چھاپ چھوڑ چکا، اسحاق ڈار

پاکستان نے اس دشمن کو شکست دی جو اپنی فوجی طاقت اور خطے میں سکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے کرتا تھا، یہ تاثر 10 مئی کو دفن ہوگیا، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفارت کار ہیں؛ لندن میں تقریب سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 ستمبر 2025 17:50

پاکستان سفارتی محاذ پر پوری دنیا کے نقشے پر اپنی مضبوط چھاپ چھوڑ چکا، ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے اُس دشمن کو شکست دی جو خود کو خطے کا سیکیورٹی فراہم کرنے والا ملک سمجھتا تھا، مگر پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح بھارت کے اس دعوے کو خاک میں ملا دیا گیا، آج پاکستان سفارتی محاذ پر پوری دنیا کے نقشے پر اپنی مضبوط چھاپ چھوڑ چکا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفارت کار ہیں جو دو ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، حکومت اقتصادی خودمختاری کے لیے کوشاں ہے۔

لندن میں سمندر پار پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس دشمن کو شکست دی جو اپنی فوجی طاقت اور خطے میں سکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے کرتا تھا، یہ تاثر 10 مئی کو دفن ہوگیا، ماضی میں پاکستان کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کی باتیں سنیں لیکن موجودہ قیادت میں پاکستان نے عالمی سفارتی نقشے پر نمایاں جگہ بنائی ہے، پاکستان نے عالمی تقریبات کامیابی سے منعقد کیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے 182 ووٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملک ہے اور ایسے منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں تاکہ آنے والے برسوں میں اس چیلنج سے نمٹا جا سکے، پاکستان مساوات اور انصاف کے لیے آواز بلند کر رہا ہے کیوں کہ ماحولیاتی تبدیلی محض پاکستان کا نہیں بلکہ ان تمام ممالک کا مسئلہ ہے جو عالمی آلودگی سے متاثر ہیں، 2022ء میں جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا اور عالمی ریٹنگ ایجنسیز اور ادارے اس حوالے سے تاریخیں دے رہے تھے، اس موقع پر قوم وزیر اعظم کو سلام پیش کرتی ہے جن کی متحرک قیادت نے معیشت کو بحران سے نکالا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات