پی او ایف واہ فٹ بال اکیڈمی نے دوستانہ میچ میں لالہ اکبر فٹ بال اکیڈمی کو ہرا دیا

جمعہ 1 اگست 2025 16:53

پی او ایف واہ فٹ بال اکیڈمی نے دوستانہ میچ میں لالہ اکبر فٹ بال اکیڈمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) پی او ایف واہ فٹ بال اکیڈمی نے لالہ اکبر فٹ بال اکیڈمی کو ایک دوستانہ فٹ بال میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد 4-5 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی او ایف واہ فٹ بال ٹیم کے کوچ ظفر علی اور لالہ اکبر فٹ بال اکیڈمی کے کوچ جعفر علی کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ لالہ اکبر فٹ بال اکیڈمی کے کوچ جعفر علی نے بتایا کہ دوستانہ میچ کھیلنے کا مقصد نئے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے۔