وفاقی حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری کےلئےاب بھی مالی امداد اور فنڈز فراہم کرےگی، وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت

جمعہ 1 اگست 2025 17:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجہیہ قمر نے کہا ہے کہ خو شحال اور تر قی یافتہ بلو چستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، بلو چستان کو ایک پر امن اور خوشحال صو بہ دیکھنا چاہتے ہیں، صو بے کےعوام بہادر، غیر مند اور مہمان نواز ہے ،معذور افراد کو معذور کہنا درست نہیں یہ خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، حکومت ہر ممکن سہو لیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروے کا لا ئے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی بہود بلو چستا ن اور نجی سماجی تنظیم کے درمیان معاہدے کے دستخط کے بعد تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجہیہ قمر نے کہا ہے کہ پی پی اے ایف و دیگر نجی تنظیمیں صو بے میں اچھے کام کر رہی ہیں ان کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں، خصوصی افراد کی تعلیم، روزگار سمیت ہر طرح کی سہو لیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،یہ لو گ ہمار ے معاشرے کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں تعلیم کی بہتری کے کئی چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل قرآن لائبری سپیشل ایجوکیشن سینٹر بنا ئے گئے ہمیں خصوصی بچوں کے حوالے سے اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم کا شعبہ صو بوں کو منتقل کیا گیا لیکن وفاقی حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری کےلئے اب بھی مالی امداد اور فنڈز فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان کو ترقی کر تے ہو ئے دیکھنا چاہتے ،بلو چستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے وہ دن دور نہیں جب بلو چستان ایک پر امن اور ترقی یا فتہ صو بہ بنے گا۔