قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں بلڈ ٹرنسفیوژن یونٹ کا افتتاح کردیا گیا

جمعہ 1 اگست 2025 22:49

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں بلڈ ٹرنسفیوژن یونٹ کا افتتاح کردیا گیا۔بلڈ ٹرانسفیوژن یونٹ کا افتتاح تھیلیسیمیا مری نے کیا۔

(جاری ہے)

تھیلیسیمیا یونٹ کے افتتاح کے موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران حکیم خان، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر اور ایڈمنسٹریشن سٹاف ہمراہ تھے۔ بلڈ ٹرانسفیوژن یونٹ نو بیڈذ پر مشتمل ہے اور کوالیفائیڈ سٹاف کے زیر انتظام ہوگا۔ مزکورہ یونٹ سے تھیلیسیمیا مریض کو سہولت میسر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :