جیکب آباد سے تین سال قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے نوید لاشاری کی مبینہ اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

جمعہ 1 اگست 2025 23:03

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) جیکب آباد سے تین سال قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے نوید لاشاری کی مبینہ اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نواحی گاؤں احمد میاں سومرو سے تین سال قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے نوید لاشاری کے مبینہ اغوا کے خلاف نوجوانوں نے احتجاجی جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا، احتجاجی جلوس کی قیادت عامر، خادم سیال اور دیگر کررہے تھے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے معصوم نوید لاشاری کی عدم بازیابی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مغوی بچے کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔