ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 47افراد کو گرفتار جبکہ 25جیل بھیج دیا

جمعہ 1 اگست 2025 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،جوائنٹ روڈ، نواں کلی بائی پاس اور سورج گنج بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے تحت جوائنٹ روڈ، نواں کلی بائی پاس اور سورج گنج بازار میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا اس موقع پر47 افراد گرفتار کرکی25 افراد کو جیل منتقل کیا گیا جبکہ10 دکانیں سیل کی گئیں اس کے علاوہ متعدد ریڑھیاں، سامان ضبط اور جھونپڑیاں مسمار کر دی گئیں یہ کارروائیاں سب ڈویژن سٹی کی نگرانی میں جوائنٹ روڈ پر سڑک پر موجود ریڑھیاں، تھڑے اور جھونپڑیاں مکمل طور پر ہٹا دی گئیں اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

اسی طرح نواں کلی مین سڑک پر بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی، جہاں تمام تجاوزات ختم کر کے ٹریفک کی روانی بحال کی گئی۔

(جاری ہے)

سورج گنج بازار میں بھی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں ٹریفک کی آمد و رفت معمول پر آ گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے یہ مہم جاری رہے گی اور کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف مزید کاروائیاں کریگی۔

متعلقہ عنوان :