پاکستان کے یورپی یونین میں سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی ریفلیکٹ میڈیا ماہرین سے ملاقات، میڈیا کے شعبے میں تعمیری شمولیت اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 1 اگست 2025 22:00

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی ریفلیکٹ کے میڈیا ماہرین ایسے مالسیکنAyseMalcikan اور سیرداریاسے syrdaryasy سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق اس نشست میں بیلجیم اور یورپی یونین کی سطح پر میڈیا کے شعبے میں تعمیری شمولیت اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں وسیع امکانات کو اجاگر کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ سفیر رحیم حیات قریشی نے پاکستان کے قدرتی حسن، ثقافتی ورثے اور سیاحتی مقامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو عالمی سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہیں ۔\932