کمبوڈیا کا ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

ہفتہ 2 اگست 2025 09:10

پنوم پن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) کمبوڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل پرائز کے لیے نامزد کرے گا۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم چنتھول نے اپنے ملک کی طرف سے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی کشیدگی رکوانے کے لیےڈونلڈ ٹرمپ کے کردار ہے ۔وزیراعظم نے اس امر کی تصدیق 'ٹیکسٹ میسج' پر کی ہے۔ وزیر اعظم چنتھول نے کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امن کوششوں پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرمپ نوبل انعام کی نامزدگی کے مستحق ہیں۔