صوبائی حلقہ پی پی 87 میانوالی کی خالی نشست پر امیدوار 4اگست سے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے

ہفتہ 2 اگست 2025 12:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سرگودھا ریجن کے صوبائی حلقہ پی پی 87 میانوالی کی خالی نشست پر 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن کے لئے امیدوار 4 اگست سے 6 اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے جن کو ریٹرننگ آفسر 26 اگست کو نشانات الاٹ کر کے 18 ستمبر کو پولنگ کے انتظامات مکمل کروائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے صوبائی حلقہ پی پی 87 میانوالی کے ایم این اے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو سرگودھا عدالت سے 9مئی 2023 کودہشتگردی،ہنگامہ آرائی، پولیس مزاحمت، توڑ پھوڑ اور پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعات پر تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ میں دس سال قید پر نااہل قرار دینے سے نشست خالی ہوئی جس پر الیکشن کمیشن نے 18ستمبر کو ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا جس کیلئے امیدوار 4 اگست سے 6 اگست تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں جن کی جانچ پڑتال پر حتمی فہرست امیدواران جاری کر کے انہیں 26 اگست کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور پولنگ عملہ تعینات کر کے 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن کے لئے سخت سیکورٹی کے تحت انتظامات کئے جائیں گے۔