ہم نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کے مناظر دستاویزی طور پر محفوظ کیے، اقوام متحدہ

ہفتہ 2 اگست 2025 14:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)اقوامِ متحدہ میں انسانی امور کی رابطہ کاری کے دفتر (اوچا)کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک امدادی قافلہ غزہ کی جانب ایک سرحدی راستے سے داخل ہو رہا ہے، جب کہ اسی دوران قافلے کے قریب گولیوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔اوچا کی خاتون اہل کار اولگا شریفوکو نے بتایاکہ ہمیں راستے میں بھوک اور مایوسی کے شکار ہزاروں افراد نے گھیر لیا، جنہوں نے ہمارے ٹرکوں سے سب کچھ اتار لیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ 30 جولائی کی وڈیو میں دکھایا گیا کہ مرد دوڑتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی گاڑیوں کے پاس سے گزر رہے تھے جو کِرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے داخل ہوئی تھیں۔ اوچا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اقوامِ متحدہ کے خوراک سے بھرے قافلے کے منتظر ہجوم کے بالکل قریب انتباہی فائرنگ کی، یہ فاصلہ صرف چند انچ تھا۔

(جاری ہے)

اس پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ دعوی کہ وہ جان بوجھ کر عام شہریوں پر فائرنگ کرتی ہے، جھوٹا ہے اور اس کی کوئی بنیاد نہیں۔

فوج نے مزید کہا کہ اس کے جنگی قواعد وضوابط کسی بھی حالت میں جان بوجھ کر شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہیں دیتے۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ صرف اسی صورت میں انتباہی فائر کرتی ہے جب کوئی خطرہ درپیش ہو، اور وہ ایسا اس طریقے سے کرتی ہے جو شہریوں کو خطرے میں نہ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :