عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کے طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دے دی

ہفتہ 2 اگست 2025 15:22

ریاض ، جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کے طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام نے 80 پوائنٹس حاصل کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے ایک تقریب کے دوران وزیرِ صحت فہد الجلاجل سے عالمی ادررہ صحت کا ایکریڈشن سرٹیفکیٹ وصول کیا۔عالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب کے 14 دیگر صحت مند شہروں کو بھی تسلیم کیا ہے۔لیڈرز مینا میگزین کے مطابق ان میں طائف، تبوک، الدرعیہ، عنیزہ، جلاجل، المندق، الجموم، ریاض، الخبر اور شرورہ شامل ہیں۔